سرگودھا تھانہ کوٹ مومن نے نقب زن گینگ گرفتار کر لیا

سرگودہا:تھانہ کوٹ مومن پولیس کی کاروائی، نقب زن گینگ کے تین ارکان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے نقدرقم 177000روپے برآمد
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن انسپکٹر قیصر عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر وقار احمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان خاور شہزاد ولد عمر حیات قوم راجڑ، حنظلہ ولد خضر حیات قوم راجڑ، رضوان ولد عمران قوم پٹھان سکنائے کوٹ مومن کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے نقد رقم 177000روپے برآمد کرلی گئی ہے۔ گرفتارملزمان گھروں اور دوکانات میں نقب زنی کرکے وارداتیں کرتے تھے جن کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج بنی ہوئی تھی۔ ملزمان تھانہ کوٹ مومن پولیس کو چھ مقدمات میں مطلوب تھے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, February 13, 2020