سرگودھا تھانہ جھاوریاں زیر حراست ملزم چھڑوانے کی کوشش ناکام

سرگودھا: تھانہ جھاوریاں زیر حراست ملزم چھڑوانے کی کوشش ناکام
سرگودھا: زیر حراست ملزم عاطف کو پولیس برائے برآمدگی اسلحہ جائے وقوعہ پر لے جایا گیا جہاں پر ملزم نے اپنا واردات میں استعمال شدہ اسلحہ برآمد کروایا جائے وقوعہ سے واپسی پر پانچ کس نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس سے ملزم زخمی ہوگیا جبکہ کنسٹیبل بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا ۔ وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے اور ملزمان کا پیچھا کیا جو ملزمان اپنے ساتھی عاطف کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ملزم عاطف کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, January 21, 2020