سرگودھا تھانہ جات میں خواتین نائب محرر تعیناتی کے بعد ایک اور سنگ میل عبور

سرگودھا:تھانہ جات میں خواتین کی بطور نائب محرر تعیناتی کے بعد ایک اور سنگ میل عبور کرلیا گیا۔
 زینب الرٹ ڈیسک کا قیام

سرگودھا:زینب الرٹ ریکوری اینڈ ریسپانس ایکٹ2019کے تحت ضلع سرگودھا میں زینب الرٹ ڈیسک کا قیام عمل میں لایاگیا ہے جس میں تمام تھانوں میں تعینات نائب محرران کو اپنے اپنے تھانہ کا فوکل پرسن بنایا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایک ایس او پی جاری کی گئی ہے جس کے تحت بچوں سے متعلق جرائم کی تفتیش کا مکمل ریکارڈ رکھا جائیگا جبکہ ایسے جرائم کو اولین ترجیح دی جائیگی اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ڈی پی او دفتر بھجوائی جائیگی۔ اس ڈیسک کے قیام کا مقصد بچوں پر ہونے والے ذہنی، جسمانی اور جنسی تشدد جیسے واقعات کی روک تھام اور متاثرہ بچے کو ہرممکن قانونی مدد اور تحفظ فراہم کرنا ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, March 18, 2020