سرگودھا تھانہ اربن ایریا کی پتنگ فروشی کے خلاف کارروائی

سرگودہا:تھانہ اربن ایریا پولیس کی پتنگ فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے کیمیکل ڈوریں اور پتنگیں برآمد

سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا ذیشان اقبال نے سب انسپکٹر ریحان حفیظ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ کوٹ فرید ریڈ کرکے ملزم وسیم رضا ولدسلیم رضا سکنہ گلی8 کوٹفرید کو کیمیکل ڈوریں اور پتنگیں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے چار عدد کیمیکل ڈوریں اور 66عدد پتنگیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ گرفتارملزم کے خلاف کائٹ فلائینگ ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ اربن ایریا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, February 13, 2020