سرگودھا پولیس کی منشیات فروشی و ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی جاری

سرگودھا:پولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، مزید15ملزمان گرفتار، چرس1360گرام، شراب130بوتل وناجائزاسلحہ برآمد  
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ پھلروان پولیس نے محمد یوسف سکنہ چک6ایم ایل سے چرس1030گرام، محمدشاکر سکنہ پھلروان سے چرس330گرام، محمد حسنین سکنہ چک6ایم ایل سے پسٹل30بور،تھانہ شاہ پورسٹی پولیس نے احمد رضا سکنہ شاہ پورشہر سے شراب40بوتل، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے گلفام مسیح سکنہ بستی عسیائیاں سے شراب60 بوتل،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے علی رضا سکنہ اشرف کالونی بھلوال سے شراب30بوتل،تھانہ عطاء شہید پولیس نے محمد فیروز سکنہ 59جنوبی سے رائفل444بور، اشرف سکنہ 59جنوبی سے پسٹل30بور،شان علی سکنہ59جنوبی سے بندوق12بور،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے سرفراز سکنہ دھریمہ سے بندوق12بور، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے کرم الہی سکنہ راجہ ڈار سے بندوق12بور، تھانہ کینٹ پولیس نے محمد ندیم سکنہ 47شمالی سے پسٹل9ایم ایم، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے شہباز سکنہ 81جنوبی سے پسٹل30بور،تھانہ میلہ پولیس نے محمد نعیم سکنہ بھابڑہ سے پسٹل 30بوراور تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس نے اسد عباس علی ٹاؤن سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعا ت کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, March 9, 2020