سرگودھا پولیس کی منشیات فروشی و ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی جاری

سرگودھا: پولیس کا منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،مزید20ملزمان گرفتار۔ ہیروئن2024گرام،چرس2685گرام، شراب وکلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد 
سرگودہا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ پھلروان پولیس نے مسماۃ روحی بانو زوجہ رحمت خان سکنہ پشاور سے ہیروئن2024گرام، محمد ارشد سکنہ ہرگن سے کلاشنکوف، عامر سلطان سکنہ گلاب پور سے پسٹل30بور، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے مسماۃ کنیز فاطمہ زوجہ عطاء محمد سکنہ 70شمالی سے چرس1300گرام، تھانہ سلانوالی پولیس نے نور محمد سکنہ چک141 جنوبی سے چرس1140گرام، حبیب سکنہ130شمالی سے شراب20بوتل، صابر علی سکنہ15رسالہ سے پسٹل30بور،تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس نے محمد اکرم سکنہ شیخ پور سے چرس245گرام، شاہد سکنہ چنیوٹ سے شراب14بوتل، احسان سکنہ 50شمالی سے پسٹل30بور، تھانہ لکسیاں پولیس نے اعظم طارق سکنہ بھلوال سے شراب20بوتل، تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے ظفر خان سکنہ 165شمالی سے رائفل444بور، تھانہ ساہیوال پولیس نے عرفان سکنہ قصبہ ساہیوال سے بندوق12بور،تھانہ کڑانہ پولیس نے عمران سکنہ84جنوبی سے بندوق12بور، ظفر سکنہ51جنوبی سے پسٹل30بور، تھانہ صدرپولیس نے جہانگیر سکنہ15شمالی سے پسٹل30بور،زاہد عمران سکنہ سوہارہ سے پسٹل30بور،جمیل سکنہ بوسال سے پسٹل30بور،تھانہ بھیرہ پولیس نے رمضان سکنہ دھریمہ سے پسٹل30 بوراور تھانہ عطاء شہید پولیس نے اکرم مسیح سکنہ لالیاں سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, February 29, 2020