سرگودھا پولیس کا اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاون جاری

سرگودھا:پولیس کااشتہاری مجرمان وعدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈؤن جاری،
 ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سمیت مزید چھ ملزمان گرفتار

سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ جھال چکیاں پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری شاہد ولد سرور سکنہ معظم آباد کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ دیگر مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ اربن ایریا پولیس نے محمد اسد ولد طالب حسن سکنہ بلاک29سرگودھا، تھانہ صدر پولیس نے عمر حیات ولد غلام رسول سکنہ مٹھہ لک سرگودھا اور محمد ریاض ولد مدثر سکنہ بھلوآنہ کالونی سرگودھا کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔ اسی طرح عدالتی مفروران کے خلاف کاروائی کے دوران تھانہ جھال چکیاں پولیس نے اکبر ولد سلطان سکنہ82شمالی اور تھانہ سٹی پولیس نے محمد جاوید ولد غلام رسول سکنہ سرگودھا کو بھی گرفتارکرکے حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, March 12, 2020