سرگودھا پولیس اور پاک آرمی کے مشترکہ ناکہ بندی پوائنٹس قائم

سرگودھا:پولیس اور پاک آرمی کے مشترکہ ناکہ بندی پوائنٹس قائم
سرگودھا:پولیس اورپاک آرمی مل کر سرگودھا کے شہریوں کو کرونا سے محفوظ رکھنے کیلئے مصروف عمل ہیں اس سلسلہ میں ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی پوائنٹس قائم کر دیئے گئے ہیں۔ جہاں پر لوگوں کو کرونا وائرس سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات کے بارہ آگاہی دی جارہی ہے وہیں پر حکومت کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ان ناکہ بندی پوائنٹس کا مقصد عوام کو شعور دینا ہے کہ تمام حکومتی ادارے اس وقت کرونا وائرس سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے برسرپیکار ہیں۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ گھروں میں رہیں اور بلاضرورت باہر نہ نکلیں اور سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, March 30, 2020