سرگودھا پولیس کی کاروائی، شراب چالو بھٹی و اسلحہ برآمد

سرگودھا: پولیس کی کاروائی، شراب چالو بھٹی و اسلحہ برآمد
سرگودھا: ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں و غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ امروز کی گئی کاروائی میں تھانہ سلانوالی پولیس نے رائفل  8mmملزم مجاہد اقبال سے شراب 10 لیٹر ملزم رضوان سے شراب 10لیٹر،ملزم  ندیم سے شراب3لیٹر، ملزم رستم سے پسٹل30بور تھانہ اربن ایریا پولیس نے ملزم طاہر سے پسٹل 30بورجبکہ کوٹمومن پولیس نے ملزمان نصراللہ اورمحمدنوازسے چالوبھٹی اور30لیٹر شراب برآمدکر لی ہے۔ملزمان کے خلاف  الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔مزیدتفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)
Saturday, September 5, 2020