سرگودھا پولیس کا منشیات و ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاون جاری مزید 27 ملزمان گرفتار

سرگودھا:پولیس کا منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ مزید27 ملزمان گرفتار۔ چھ کلو گرام سے زائد چرس،200لیٹر شراب وناجائزاسلحہ برآمد 
سرگودہا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر منشیات فروشوں ا ورناجائزاسلحہ ونمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا انسپکٹر صاحب خان نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کے دوران ملزمان محمد انور سکنہ گھلاپور سے چرس1460گرام، عزیز سکنہ غوث محمد والاسے بندوق12بور، شاہد عباس سکنہ غوث محمد والا سے بندوق12بور، سرفراز سکنہ کوٹ مومن سے بندوق12بور، آصف سکنہ مڈھ رانجھا سے پسٹل30بور جبکہ دیگر تھانہ جات میں سے تھانہ سلانوالی پولیس نے قمر عباس سکنہ 123جنوبی سے چرس560گرام، تنویر سکنہ128جنوبی سے چرس540گرام،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے علی حسن سکنہ لک موڑ سے چرس650گرام، ممتاز سکنہ حیدر آباد ٹاؤن سے چرس418گرام،تھانہ پھلروان پولیس نے محمد منیر سکنہ دیروال میانی سے چرس1035گرام، تھانہ صدر پولیس نے اہرک مسیح سکنہ باجوہ کالونی سے چرس1120گرام، عارف سکنہ33شمالی سے پسٹل30بور،تھانہ شاہ پورسٹی پولیس نے غلام عباس سکنہ شاہ یوسف سے چرس400گرام، تھانہ شاہ پورصدرپولیس نے ذوالقرنین سکنہ بکھر بار سے چرس400گرام، محمد شیر سکنہ پنڈی چوڑی سے پسٹل30بور،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے خالدسکنہ پرانا بھلوال سے شراب180لیٹر، وجاہت سکنہ مالی کالونی سے بندوق12بور،تھانہ لکسیاں پولیس نے اللہ دتہ سکنہ چک خانہ کالونی سے شراب20لیٹر،تھانہ میلہ پولیس نے شیراز سکنہ ریڑکا سے پسٹل30بور،عثمان سکنہ بھابڑہ سے پسٹل30بوراور تھانہ بھلوال صدر پولیس نے محمد فرمان سکنہ چک15شمالی سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, February 3, 2020