سرگودھا پولیس کا منشیات فروشی وناجائزاسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن

سرگودھا:پولیس کا منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، گرفتارسات ملزمان سے چرس، شراب وناجائزاسلحہ  برامد۔
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ جھال چکیاں پولیس نے محمد عرفان سکنہ حاجی کالونی سے چرس520گرام، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے عبدالجبار سکنہ مدینہ کالونی سے شراب40لیٹر، تھانہ لکسیاں پولیس نے ذوالفقار سکنہ راجہ گوہر سے شراب10لیٹر، تھانہ اربن ایریا پولیس نے حسن خان سکنہ دھریمہ سے شراب8لیٹر، تھانہ پھلروان پولیس نے محمد عدنان سکنہ پھلروان سے پسٹل30بور، تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے عمران سکنہ41شمالی سے پسٹل30بور اور تھانہ سلانوالی پولیس نے سہیل سکنہ 131شمالی سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی و ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, September 12, 2020