سرگودھا تھانہ شاہپور کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی

سرگودھا:تھانہ شاہ پور صدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، گرفتاردو ملزمان سے 1330گرام چرس برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہپورصدر انسپکٹر افتخار احمدنے سب انسپکٹرز عابد حسین اور اجمل فاروق پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ موضع جلپانہ میں ریڈ کرکے ملزمان ظفر حیات ولد عبدالرحمن سکنہ جلپانہ سے چرس 1130گرام اور محمد عاصم ولد عطاء محمد سکنہ جلپانہ سے چرس200گرام برآمد کرلی ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدما ت درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, February 20, 2020