سرگودھا تھانہ شاہپور صدر ناحق مقتول محمد حمید کے ملزمان گرفتار

سرگودھا:تھانہ شاہپور صدر پولیس کی کاروائی، معمولی تلخ کلامی پر محمد حمید کو ناحق قتل کرنے والے تینوں ملزمان گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورصدر افتخار احمد نے سب انسپکٹر عابدحسین پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ معمولی تلخ کلامی پر شاہ پور کے رہائشی محمد حمید کو ناحق قتل کرکے فرار ہونے والے تینوں ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مورخہ11.01.20کو ملزمان محمد امتیاز ولد محمدنذیر سکنہ تعظیم کالونی شاہ پورصدر، محمد ممتازعرف تاجی ولد محمد نذیر سکنہ مہریہ ٹاؤن شاہ پورصدر اور محمد طیب ولد محمدسلیم سکنہ محلہ تھانے والا شاہ پورصدر نے معمولی تلخ کلامی پربذریعہ چاقو محمد حمید ولد فتح محمد کو ناحق قتل جبکہ محمد آصف ولداللہ دتہ کو شدید مضروب کر دیا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو گئے۔ ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورصدر کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ شاہ پورصدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت کرکے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ گرفتارملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل چاقو بھی برآمد کرکے علیحدہ مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, February 20, 2020