سرگودھا تھانہ ساہیوال پولیس منشیات سمگلنگ ناکام 12 کلو ہیروئن برامد 2 ملزم گرفتار

سرگودہا:تھانہ ساہیوال پولیس کی کاروائی، منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، کار کے خفیہ خانوں سےلاکھوں روپے مالیت کی 12کلو گرام ہیروئن برآمد، گرفتار دوملزمان کے خلاف منشیات سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج
سرگودہا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال انسپکٹر عبدالمجید نے سب انسپکٹر محمد حیات، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد اقبال، محمد سعید اور غلام شبیر پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ دادن چوک علاقہ تھانہ ساہیوال میں دوران ناکہ بندی چیکنگ کرتے ہوئے کار نمبریLXZ-970کو روک کر چیک کیا تو کار کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن12کلو گرام برآمد ہوئی۔ کار میں سوارچک نمبر7ایم ایل تحصیل بھلوال ضلع سرگودھا کے رہائشی دو ملزمان تنویر احمد ولد محمد حیات اور محمد ظہور ولد منظور احمد کو گرفتارکرکے منشیات سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار کو علیحدہ قبضہ پولیس میں لیکر کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال اور انکی ٹیم کو منشیات سمگلروں کے خلاف کاروائی کرنے پر شاباش دی ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, February 2, 2020