سرگودھا تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی بڑی کارروائی

سرگودہا: تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی کاروائی، رہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار، چارموٹرسائیکل ولاکھوں روپے نقدی برآمد
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرجرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ خرم شہزاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کے دوران موٹرسائیکل چھیننا،رہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث پانچ ملزمان محمد عاصم ولد بشیر احمد سکنہ مانگنی، عبداللہ ولد غلام قادر سکنہ بھاگٹانوالہ، حمید اللہ ولد میاں خان سکنہ لالیاں، عاقب ولد اللہ دتہ سکنہ آسیانوالہ اور نعمان ارشاد ولد ارشاد احمد سکنہ رحمانپور سرگودھا کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے تین موٹرسائیکل ہنڈا125سی سی، ایک موٹرسائیکل چائنا، 427500روپے نقدی سمیت وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, February 10, 2020