رومیر خان انٹرنیشنل موٹر بائیک رائیڈر کی یادگارشہدا سرگودھا پرآمد

سرگودھا:رومیر خان انٹرنیشنل موٹر بائیک رائیڈرزکی یادگارشہدا پرآمد اور پھول چڑھائے 
سرگودھا:تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز رومیر خان انٹرنیشنل موٹر موٹربائیک رائیڈرز کلب کراچی کے بانی رومیر خان نے اپنے ساتھی راؤ تابش کے ہمراہ یادگارشہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے اور سرگودھا پولیس کے شہدا کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے اس سفر کا مقصد شہدا پولیس پاکستان کی لازوال قربانیوں پر ان کو خراج تحسین پیش کرنا اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 6ستمبر 2020کو کراچی سے شروع ہونے والا ہمارا یہ سفر حیدرآباد، سکھر، رحیم یارخان، بہاولپور، ملتان، جھنگ اور چنیوٹ سے ہوتا ہوا سرگودھا پہنچا ہے۔ سرگودھا آمد پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عبدالروف گوندل نے ان کا استقبال کیا۔ایک رات سرگودھا میں قیام کرنے کے بعد موٹربائیک رائیڈرز اپنی اگلی منزل چکوال کی جانب روانہ ہوگئے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, September 12, 2020