راہزنی کے مقدمہ میں دوملزمان گرفتار, چھینے گئے موبائل فون برآمد

سرگودھا:تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی بڑی کاروائی، راہزنی کے مقدمہ میں دوملزمان گرفتار، چھینے گئے موبائل فون برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ  بھاگٹانوالہ انسپکٹر محمد الیاس نے سب انسپکٹر مبشر امتیاز وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمہ میں ملوث ملزمان علی حسن ولد غلام شبیر اور رفاقت علی ولد شمشیر اقوام ہرل سکنائے مٹیلہ کو گرفتارکرلیا ہے۔گرفتارملزمان نے گذشتہ ماہ چشتی مارکیٹ چک نمبر24جنوبی میں چیمہ موبائل سنٹر کے مالک طلحہ احمد سے اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے کے چھ نئے موبائل فون چھینے اور فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتارکرلیا ہے ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے موبائل فون برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالک کے حوالے کر دیئے گئے ہیں جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, July 12, 2020