دس محرم الحرام کے سلسلہ میں ٹریفک پلان جاری

سرگودہا: ڈی پی او فیصل گلزارکی ہدایت پردس محرم الحرام کے سلسلہ میں  ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے.
جس کے تحت شہر کو مختلف سیکٹرز میں تقسیم کر کے 125 کے قریب ٹریفک پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد متبادل راستوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا ہے مجالس اور جلوسوں کے قریب پارکنگ ممنوع ہے۔ ٹریفک پولیس ڈیوٹی کی نگرانی ڈی ایس پی کاشف مسعود کریں گے۔ لوگوں سے گزارش ہے کہ جلوس کے راستوں پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستوں کا استعمال کریں۔ 
(ترجمان سرگودھا پولیس)
 

Sunday, August 30, 2020