جشن آزادی کے حوالہ سے سیکیورٹی پلان جاری

سرگودہا:جشن آزادی کے حوالہ سے سیکیورٹی پلان جاری، اینٹی ون ویلنگ اسکواڈ تشکیل 
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی خصوصی ہدایت پرجشن آزادی کے سلسلہ میں سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے مطابق جشن آزادی کے سلسلہ میں ہونے والی تمام تقریبات کے مقامات پر بھرپور پولیس سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ تمام مقامات کی بذریعہ سپیشل برانچ ٹیکنیکل سوئپنگ کروائی جائیگی۔اہم عمارات، حساس مقامات اور قومی اثاثوں کی حفاظت کیلئے بھی خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ضلعی اور صوبائی داخلی وخارجی مقامات پر تمام گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے ڈی ایس پی ٹریفک سرگودھا کی زیرنگرانی اینٹی ون ویلنگ اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے سرگودھا پولیس جشن آزادی کے موقع پر قیام امن کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے تاکہ شہری پورے ملی جوش وجذبے کے ساتھ یوم آزادی منا سکیں۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, August 13, 2020