جراًت و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد۔

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی طرف سے جراًت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد۔ تعریفی سرٹیفکیٹ ونقد انعامات تقسیم  
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی طرف سے محنت، جراًت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کے اعزاز میں ذکاء اللہ شہید پولیس لائن سرگودھا میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران وملازمان کونقدانعام وتعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور شعیب دستگیر، ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن سرگودھا افضال احمد کوثر کی طرف سے جوان مردی سے فرائض کی بجا آوری پر سرگودھا ڈسٹرکٹ کو سب سے زیادہ انعامی رقم دی گئی ہے اس حوصلہ افزائی پر ہم ان کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت سربراہ پولیس سرگودھا جرائم کا تدارک اور آپ کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے محنت کا کریڈٹ ضرورملنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرائم کے تدارک کیلئے بھرپور محنت کریں کرونا کے پیش نظر اپنی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کروائیں مجھے پوری امید ہے کہ آپ آئندہ بھی ایسی ہی محنت اور دلیری سے کام کرتے رہیں گے۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, June 22, 2020