جانوروں کی خریداری صرف منظور شدہ مویشی منڈی میں کی جائے

سرگودھا:حکومتی ہدایات کے مطابق جانوروں کی خریداری صرف منظور شدہ مویشی منڈی میں کی جائے۔ڈی پی او فیصل گلزار 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرکرونا کے پیش نظر حکومتی ہدایات برائے منڈی مویشیاں کی آگاہی وعملدرآمد کیلئے انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ محمد سجاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سرگودھا میں قائم مختلف مویشی منڈیوں کا وزٹ کیا اور کرونا وباء کے سلسلہ میں مویشی منڈیوں کے لئے حکومت کی طرف سے جاری کی گئیں ہدایات سے متعلق بیوپاریوں اور آنے والے خریداروں کو آگاہی دی۔ انہوں نے کہا کہ ان ہدایات کے مطابق 50سال سے زائد اور نابالغ بچوں کا منڈی میں داخلہ ممنوع ہے، خریداراور بیوپاری ماسک گلوزاور سینٹائزر کا استعمال کریں، دوران خریداری جانور کو چھونے سے گریز کریں، جانوروں کی خریداری صرف منڈی میں کی جائے۔مجمع کی صورت میں لوگ اکھٹے نہ ہوں، گاڑیاں مناسب پارکنگ میں کھڑی کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے تاکہ آپکی اور دیگر لوگوں کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, July 30, 2020