تھانہ کینٹ پولیس کی منشیات فروشی کے خلاف بڑی کاروائی

سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی، گرفتار دوملزمان سے 2500گرام چرس برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر قیصر عباس نے سب انسپکٹر محمد عثمان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر وقار احمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ کینٹ کے علاقہ 49ٹیل اور 78شمالی ریڈ کرکے ملزمان شہباز مسیح ولد رزاق مسیح سکنہ حیات کالونی سے چرس1300گرام، ذیشان عارف ولد عارف مسیح سکنہ چک نمبر49شمالی سے چرس1200گرام برآمد ہوئی۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, April 21, 2020