تھانہ کڑانہ پولیس کی جواریوں کے خلاف کارروائی

سرگودھا:تھانہ کڑانہ پولیس کی جواریوں کے خلاف کارروائی، دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بذریعہ تاش جواء کھیلتے چار ملزمان گرفتار
سرگودہا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کڑانہ سب انسپکٹر گل حمیدنے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اسد حیات پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر53جنوبی میں ریڈ کرکے ملزمان محمد ممتاز ولد فتح محمد سکنہ چک54جنوبی، نواز ولد سوہنا سکنہ چک نمبر54جنوبی، ناصر ولد دوست محمد سکنہ بدرانیاں اور آفتاب عرف مون ولد محمد ہارون سکنہ چک نمبر53جنوبی کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے داؤ پر لگی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے ۔ گرفتارملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ اور دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے کی دفعات کے تحت تھانہ کڑانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, March 28, 2020