تھانہ کوٹ مومن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

سرگودھا:تھانہ کوٹ مومن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، گرفتارچار ملزمان سے چرس4100گرام وشراب برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن ظفر حسین نے سب انسپکٹر یاران گل اوراسسٹنٹ سب انسپکٹرز مقبول احمد پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ کوٹ مومن کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان قیصر شہزاد ولد محمد اسحاق سکنہ ریڑکا ضلع منڈی بہاوالدین سے چرس2900گرام،غلام رضا ولد محمدبشیر سکنہ پنڈی رواں سے چرس1200گرام،نائب سلطان ولد محمود احمد سکنہ ہجن سے شراب32لیٹر، محمد شہزاد ولد غلام رسول سکنہ ہجن سے شراب10لیٹر برآمد ہوئی۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, April 25, 2020