تھانہ شاہ پورصدر کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

سرگودھا: تھانہ شاہ پورصدر کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، گرفتارتین ملزمان سے چرس1300گرام وبندوق12 بور برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورصدر انسپکٹر افتخار احمد نے سب انسپکٹر عابد حسین پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ شاہ پورصدر کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان عنصر عباس ولد خدا بخش سکنہ عاقل شاہ سے چرس1100گرام، حسن ولد ثمر حسین سکنہ شاہ پورصدر سے چرس200گرام جبکہ محسن ولد محمد رمضان سکنہ سلطان پور سے بندوق12بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, April 9, 2020