تھانہ شاہ پورسٹی کی اشتہاریوں کے خلاف بڑی کاروائی

سرگودھا: تھانہ شاہ پورسٹی کی اشتہاریوں کے خلاف بڑی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب چار اشتہاری گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی علی نواز شاہ نے سب انسپکٹر احمد خان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ کنڈان کلاں ریڈ کرکے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرمان حسن خان ولد محمود خان، ابوبکر ولد محمود خان، حلیم خان ولد ابوبکر خان، منگل خان ولد محمود خان سکنائے ڈیرہ اسماعیل خان حال موضع کنڈان کلاں کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان نے جنوری2020میں اپنے دیگر دوساتھیوں کے ساتھ ملکر کلہاڑیوں اور ٹوکہ کے وار کرکے عبدالستار ولد غلام علی کو ناحق قتل کر دیا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگئے۔ ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی اور انکی ٹیم نے دن رات محنت کرکے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, April 10, 2020