تھانہ سٹی پولیس کی پتنگ فروش کے خلاف کاروائی

سرگودھا:تھانہ سٹی پولیس کی پتنگ فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزمان سے 140پتنگیں برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پرپتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی امیر احمد خان نے سب انسپکٹر غلام مرتضیٰ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مقام حیات ریڈ کرکے ملزمان سیف الرحمن ولد محمد اقبال سکنہ مقام حیات، حمزہ ولد نعیم سکنہ بلاک نمبر13سرگودھا اور ابوطلحہ ولد طاہر محمود سکنہ بلاک نمبر20سرگودھا کو پتنگیں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے 140پتنگیں برآمد کرکے کائٹ فلائینگ ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ سٹی میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)
 

Saturday, March 21, 2020