تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس کی پتنگ فروش کے خلاف کارروائی

سرگودھا:تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس کی پتنگ فروش کے خلاف کارروائی، گرفتارملزم سے پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن طارق عرفان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر زاہد اقبال پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ نواب کالونی میں ریڈ کرکے ملزم توقیر ناصر ولد نور محمد سکنہ گلی13نواب کالونی کو کیمیکل ڈوریں اور پتنگیں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے گرفتارملزم کے قبضہ سے دو کیمیکل ڈوریں اور 25پتنگیں برآمدہوئیں۔ ملزم کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, March 29, 2020