تھانہ سلانوالی پولیس کی بڑی کاروائی

سرگودھا:تھانہ سلانوالی پولیس کی بڑی کاروائی، دہشت گردی، بھتہ خوری، ڈکیتی اور اغواء کے مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری گرفتار 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارنے چارج سنبھالتے ہی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کیا اور عرصہ دراز سے پکڑے نہ جانے والے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے موثر حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی۔ ان ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سلانوالی حافظ نوید اکرم نے انچارج چوکی شاہین آباد افضال احمد کے ساتھ ملکر روایتی اور جدید طریقہ تفتیش اپناتے ہوئے دہشت گردی، بھتہ خوری، ڈکیتی اور اغواء کے مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم محمد اسحاق ولد محمد یٰسین خان قوم راجپوت سکنہ چک نمبر124جنوبی کو گرفتارکرلیاجبکہ وارداتوں  میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ ملزم کے دیگر ساتھ قبل ازیں گرفتارکرکے جیل بھجوائے جاچکے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, May 2, 2020