تھانہ سلانوالی پولیس سرغنہ سمیت انتہائی مطلوب راہزن گینگ گرفتار

سرگودھا:تھانہ سلانوالی پولیس کی بڑی کاروائی، راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب گینگ کا سرغنہ چار ساتھیوں سمیت گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ وناجائزاسلحہ برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی اوسلانوالی سرکل ملک محمد عثمان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سلانوالی نوید اکرم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب گینگ کے سرغنہ محمد فیروز عرف فیروزی ولد محمد یار سکنہ چک60جنوبی کو اسکے چارساتھیوں شان علی ولد شیر محمد، قیصر عباس ولد محمد نواز سکنائے چک60جنوبی، محمد امجد ولدظفر عباس اور محمد صابر ولد محمد حیات سکنائے چک نمبر115جنوبی کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان تھانہ سلانوالی پولیس کو راہزنی کے10مقدمات میں مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے لوگوں سے چھینا گیا مال مسروقہ دوموٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی کل مالیتی252000روپے برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کردیئے گئے ہیں جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائزاسلحہ بھی برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, April 14, 2020