تھانہ جھال چکیاں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی

سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،خاتون سمیت تین ملزمان سے چرس 2840گرام وشراب برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ انسپکٹر عبدالمجید نے سب انسپکٹر محمد اقبال پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ جھال چکیاں کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان شاہین کوثر دختر رحمت خان سکنہ فاطمہ جناح کالونی سے چرس1500گرام، علی رضوان ولد اللہ دتہ سکنہ چک70شمالی سے چرس1340گرام اور آفتاب خان ولد امان اللہ سکنہ چک84شمالی سے شراب20بوتل برآمد کرلی گئی ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, March 25, 2020