تھانہ پھلروان، ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب دواشتہاری گرفتار

سرگودھا: تھانہ پھلروان پولیس کی بڑی کاروائی، ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب دواشتہاری گرفتار
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان عارف حسین نے سب انسپکٹر فخر عباس اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر ذوالفقار علی وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرمان محمد انور ولد محمد افضل سکنہ چبہ پھلروان اور محمد طارق ولد محمد غوث سکنہ سالم کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرمان نے جون2015کو چک نمبر1شمالی کے رہائشی ندیم عباس سے اسلحہ کے زور پر واردات کی اور نقدی،موبائل فون زبردستی چھینا اور مدعی مقدمہ کے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا چونکہ مقدمہ میں ملزمان نامعلوم تھے جو کہ پولیس کیلئے ایک چیلنج تھا۔ ایس ایچ او تھانہ پھلروان اور انکی ٹیم نے جدید وروائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے اشتہاری مجرمان کو گرفتارکرکے انکے قبضہ سے چھینا گیا مال مسروقہ برآمدکرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, September 1, 2020