تھانہ بھلوال صدر، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا: تھانہ بھلوال صدر پولیس کی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر انسپکٹر قیصر الہی نے سب انسپکٹر محمد اشرف وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم جواد حسین شاہ ولد غلام حسین شاہ سکنہ نبی شاہ بالا کو گرفتارکرلیا ہے۔گرفتاراشتہاری مجرم احسن شاہ نے مئی 2018کو اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر معمولی تلخ کلامی پر غلام حسین کو ناحق قتل کر دیا تھا مجرم اشتہاری گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا جس کو ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکرلیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, September 1, 2020