تھانہ کینٹ ، گرفتارتین ملزمان سے چرس1.630کلو گرام وپسٹل برآمد

سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی، گرفتارتین ملزمان سے چرس1.630کلو گرام وپسٹل برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ اقرار عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز قیصر اقبال اور وقاراحمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ کینٹ کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان احسان ولد بشیر احمد سکنہ نواب کالونی سے چرس1.080کلو گرام، محمدزاہد ولد اسماعیل سکنہ اولڈ سول لائن سے چرس550گرام اور ظہور احمد ولد منظور احمد سکنہ بلاک30سرگودھا سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, July 4, 2020