تھانہ کینٹ پولیس بدنام زمانہ منشیات فروشوں سمیت تین ملزمان گرفتار

سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی،بدنام زمانہ منشیات فروشوں سمیت تین ملزمان گرفتار،400سے زائد بوتل شراب ورائفل 444بور برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ اقرار عباس شاہ نے سب انسپکٹر فخر زمان، اسسٹنٹ سب انسپکٹر زقیصر عباس اور محمد مختار وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ کینٹ کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد ارشدولد محمد اشرف قوم قصائی سکنہ جناح کالونی سے شراب 390بوتل، شوکت ولد خضر حیات سکنہ چک50شمالی سے شراب15بوتل جبکہ امیر حمزہ ولد ناصر سکنہ چیمہ کالونی سے رائفل444بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, May 7, 2020