تھانہ کینٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

سرگودھا: تھانہ کینٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، گرفتاردوملزمان سے دوکلوگرام چرس برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر فضل قادر نے سب انسپکٹرعبدالصمد اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر وقار احمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ کینٹ کے علاقہ طارق آباد اور78شمالی ریڈ کرکے ملزمان مجاہد احمد ولد محمد رفیق سکنہ اسلام نگر سے چرس1500گرام، طاہر عباس ولد غلام علی سکنہ چک138جنوبی سے چرس500گرام برآمد کرلی ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, April 6, 2020