تھانہ کوٹ مومن کی بڑی کاروائی،منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

سرگودھا:تھانہ کوٹ مومن پولیس کی بڑی کاروائی،منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، گرفتارملزم سے 40کلو گرام چرس اور10کلو گرام افیون برآمد 
سرگودھا:منشیات فروشی ایک لعنت ہے جو ہمارے معاشرے کو تباہ کر رہی ہے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں یہ ہمارے آنے والے مستقبل کو خطرات سے دوچارکررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی او کوٹ مومن ڈی ایس پی اعجاز حسین شاہ نے تھانہ کوٹ مومن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کوٹ مومن ایک بڑی تحصیل ہے اور موٹروے کے ساتھ ہونے کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر کی گزرگاہ ہے اوراس راستے سے بڑی مقدار میں منشیات کی سمگلنگ ہوتی ہے علاقہ کے کچھ لوگ اس میں ملوث ہوتے ہیں جن کی سرگودھا پولیس کو کافی عرصہ سے تلاش تھی۔ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن انسپکٹر خدا بخش نے سب انسپکٹر یاران گل، اسسٹنٹ سب انسپکٹر منظور احمد احسن اورکنسٹیبل توقیر عباس وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ کوٹ مومن کے علاقہ فوارہ چوک میں دوران سنیپ چیکنگ کارنمبریLHP-5144میں سوار ملزم عابد علی ولد فرزند علی قوم راجپوت سکنہ کوٹ مومن کو بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کرتے ہوئے گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس40کلو گرام اور افیون10کلو گرام برآمد ہوئی ہے ملزم یہ منشیات علاقہ غیر سے لیکر مختلف علاقوں میں فروخت کرتا تھا جسکے خلاف منشیات سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی کارکو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے ملزم کی نشاندہی پر مزید کاروائی کی جارہی ہے۔ ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے منشیات سمگلروں کے خلاف بڑی کاروائی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن اور انکی ٹیم کو تعریفی سر  ٹیفکیٹ ونقدانعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, June 10, 2020