تھانہ پھلروان بدنام زمانہ منشیات فروش اکرم گرفتار چرس2.205 کلوگرام برآمد

سرگودھا:تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش اکرم گرفتار،چرس2.205کلوگرام برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان عارف حسین نے اپنی ٹیم کے ہمرا ہ تھانہ پھلروان کے علاقہ سالم ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد اکرم ولد باطی خان سکنہ سالم کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس2.205کلوگرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, May 6, 2020