تھانہ پھلروان، موٹرسائیکل سوار کے قبضہ سے دوکلوگرام سے زائد چرس وکلاشنکوف برآمد

سرگودہا:تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی،موٹرسائیکل سوار کے قبضہ سے دوکلوگرام سے زائد چرس وکلاشنکوف برآمد 
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان عارف حسین نے سب انسپکٹر زمحمد عاصم اور فخر عباس وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ پل بوہڑ والا دوران چیکنگ موٹرسائیکل نمبریSGL/5406 پر سوار ملزم احمد شیر عرف شیری ولد ممتاز احمد قوم گوندل سکنہ گڑھ قائم ضلع منڈی بہاوالدین کو روک کر چیک کرنے پر ملزم کے قبضہ سے چرس2.100کلو گرام اورکلاشنکوف معہ14ضرب گولیاں زندہ برآمد ہوئیں۔ گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ منشیات فروشی میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل متذکرہ بالا کو علیحدہ قبضہ پولیس میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, August 12, 2020