تھانہ پھلروان، سرغنہ تین ساتھیوں سمیت گرفتار، 4لاکھ95ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد

سرگودھا:تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی، راہزنی اور موٹرسائیکل چوری میں ملوث گینگز کے سرغنہ تین ساتھیوں سمیت گرفتار، 4لاکھ95ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان عارف حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے راہزنی اور موٹرسائیکل چوری میں ملوث گینگز کے سرغنہ ثقلین عباس ولد فتح محمد قوم جسپال سکنہ سالم اور شاہد عمران ولد اللہ بخش قوم مسلم شیخ سکنہ ٹھٹھی نور کو انکے ساتھیوں محمد سیف ولد نذیر احمد سکنہ ٹھٹھی نور، محمدعرفان ولد سخی محمد قوم بسراء سکنہ دیووال اور مطیع اللہ ولد محمد نواز قوم سندرانہ سکنہ دیووال کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان تھانہ پھلروان، میانی اورکوٹ مومن پولیس کو راہزنی، موٹرسائیکل چوری کے دس مقدمات میں مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے عوام الناس کا چھینا گیا مال مسروقہ4موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی کل مالیت4لاکھ95ہزار روپے برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیئے گئے ہیں جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, July 1, 2020