تھانہ پھلروان پولیس گرفتارتین ملزمان سے چرس2.100کلو گرام وناجائزاسلحہ برآمد

سرگودھا : تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی، گرفتارتین ملزمان سے چرس2.100کلو گرام وناجائزاسلحہ برآمد 
سرگودھا :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان عارف حسین نے اپنی ٹیم سب انسپکٹر زمشتاق احمداور محمد آصف وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ پھلروان کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان راشب علی ولد خادم حسین سکنہ محلہ شیرانوالہ ملکوال سے چرس2.100کلو گرام جبکہ غلام رضا ولد محدم افضل سکنہ دھوری سے بندوق12بور اور امجد علی ولد محمد اسلم سکنہ گاکھڑا سے پسٹل 30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے  خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے ۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, May 21, 2020