تھانہ مڈھ رانجھا، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، دوکلوگرام چرس برآمد

سرگودھا:تھانہ مڈھ رانجھا پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، دوکلوگرام چرس برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا ذیشان اسد نے سب انسپکٹر مظہر اقبال وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش اظہر اقبال ولد محمو یعقوب سکنہ میانہ کوٹ کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ گرفتارمنشیات فروش کے قبضہ سے چرس دوکلو گرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, July 16, 2020