تھانہ مڈھ رانجھا پولیس، گرفتارتین ملزمان سے اسلحہ برآمد

سرگودھا: تھانہ مڈھ رانجھا پولیس کی کاروائی، گرفتارتین ملزمان سے اسلحہ برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا حسنین علی طارق نے سب انسپکٹر مظہر اقبال وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزمان فیصل ولد نواز سکنہ محمدی کالونی سے بندوق12بور، خادم حسین ولد عارف سکنہ مٹیلہ سے پسٹل30بوراور امان اللہ ولد محمد یار سکنہ گھلاپور سے پسٹل30بور برآمدبرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, September 7, 2020