تھانہ لکسیاں ، معصوم بچے کی آڑ میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

سرگودھا:تھانہ لکسیاں پولیس کی کاروائی، معصوم بچے کی آڑ میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، چرس1.240کلو گرام برآمد، ملزمان گرفتار 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پر ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ لکسیاں سب انسپکٹر خرم شہزاد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شاہد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر پل طالب والا ناکہ بندی کرکے موٹرسائیکل ہنڈا125سی سی پر سوار ملزمان افتخار ولد ذوالفقار مسیح سکنہ گوجرنوالہ اور ثمینہ بی بی زوجہ محمد علی سکنہ چونگی امرسدھو لاہور کو گرفتارکرلیا ہے۔گرفتارملزمان کے قبضہ سے چرس1.240کلو گرام برآمد کرکے انکے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ منشیات فروشی میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل بھی علیحدہ قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان بچوں کی آڑ میں منشیات سمگلنگ کرتے تھے جن کی پولیس کو کافی عرصہ سے تلاش تھی۔مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, June 9, 2020