تھانہ لکسیاں، منشیات فروش گرفتار، چرس1.200کلو گرام اور افیون 810گرام برآمد

سرگودھا:تھانہ لکسیاں پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، چرس1.200کلو گرام اور افیون 810گرام برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ خرم شہزاد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد حیات وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ کامل آباد چوک دریائی بند پر ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش صفدر علی ولد محمد حسین قوم نائی سکنہ رتہ پورریحان کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس 1.200کلو گرام اور افیون810گرام برآمدکرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ لکسیاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, July 4, 2020