تھانہ لکسیاں کی ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی

سرگودہا:تھانہ لکسیاں پولیس کی ناجائزاسلحہ رکھنے والے کے خلاف کاروائی، گرفتار3 ملزمان سے اسلحہ برآمد
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ لکسیاں محمد نسیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ لکسیاں کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان ریاض احمدولد احمد سکنہ دودہ سے رائفل7ایم ایم، بشیر احمد ولد احمدسکنہ دودہ سے بندوق12بور، جہانگیر ولد شیر محمد سکنہ دودہ سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, February 25, 2020