تھانہ لکسیاں پولیس کی ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی

سرگودھا:تھانہ لکسیاں پولیس کی ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی، گرفتار سات ملزمان سے ناجائزاسلحہ برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پرناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ لکسیاں محمد نسیم نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ارشد محمود اور ریاض احمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ملزمان غلام عباس ولد باطی خان سکنہ لعلووالی سے بندوق12بور، اختر ولد نذیر سکنہ دودہ سے بندوق12بور، اورنگزیب ولد محمدیار سکنہ کوٹ ناجہ سے بندوق12بور، اعجاز ولد جمعہ خان سکنہ لعلووالی سے بندوق12بور، رفاقت علی ولد احمد یار سکنہ لعلووالی سے ریوالور32بور، سکندر حیات ولد احمد خان سکنہ دودہ سے ریوالور32بور، سلیم ولد محمد بخش سکنہ لعلووالی سے پسٹل30بور برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, March 20, 2020