تھانہ لکسیاں پولیس کی کاروائی، دو چالو بھٹیوں سمیت سینکڑوں لیٹر شراب برآمد

 سرگودھا: تھانہ لکسیاں پولیس کی کاروائی، دو چالو بھٹیوں سمیت سینکڑوں لیٹر شراب برآمد 
ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورمہم چلائی جا رہی ہے اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ لکسیاں سب انسپکٹر خرم شہزاد نے اپنی ٹیم سب انسپکٹر احمد شیر اسسٹنٹ سب انسپکٹر حسنات نوید وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ الگ الگ کاروائی کرتے ہوئے دو ملزما ن سہیل ظفر ولد ظفر اقبال کو اپنا ڈیرہ مویشیاں جبکہ محمد ارشد ولد فلک شیر کو اسکے گھر میں شراب کشید کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔اور انکے قبضہ سے چالو بھٹیوں کے آلات اور سینکڑوں لیٹر شراب برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش مقدمہ شروع کر دی گئی ہے۔  

Wednesday, August 26, 2020