تھانہ فیکٹری ایریا، ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار، اسلحہ برآمد

سرگودھا:تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی بڑی کاروائی، ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار، اسلحہ برآمد 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سب انسپکٹر عمارہ اکرم نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر امیر مختار وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ ملزم شاہد ولد مختار حسین قوم لیرا سکنہ چک نمبر110شمالی کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے پسٹل30بور برآمد کرلیا ہے۔گرفتارملزم تھانہ ساجد شہید پولیس کو ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔اشتہاری مجرم شاہد لیرا نے ستمبر2019کو اپنے دیگر پانچ ساتھیوں کے ساتھ ملکر شمشیر ٹاؤن کے رہائشی طیب محمودولد طاہر محمود کے ساتھ اسلحہ کے زور پر واردات کی اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا۔ ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ناصرف اشتہاری مجرم کو گرفتارکیا بلکہ اس کے قبضہ سے پسٹل30بوربھی برآمدکرکے ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, July 3, 2020