تھانہ فیکٹری ایریا منشیات فروشی کے خلاف کارروائی

سرگودھا:تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کارروائی۔گرفتارملزم سے1100گرام چرس برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا عمارہ اکرم نے سب انسپکٹرمصدق حسین پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ڈیرہ سائیں جمال ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش محبوب احمد ولد منظور احمد سکنہ ڈیرہ سائیں جمال کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے چرس1100گرام برآمد کرلی ہے۔ گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, March 18, 2020